ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے بچے بھی میدان میں اتر آئے
امریکہ بھر میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جبکہ شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بھی قابل دید ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے بچے بھی میدان میں اتر آئے ۔لانگ آئی لینڈ نیو یارک ناساؤ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئن شپ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اس سلسلے میں پہلا نمائشی میچ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جا چکا ہے،3 جون کو ساوتھ افریقہ اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ ناساؤ انٹرنیشنل کر کٹ اسٹیڈیم میں شیفرونز اور نیشنل اینتھم اور فلیگ بیرر بچوں کی ٹریننگ کے لئے انھیں مدعو کیا گیا، اس حوالے سے آئی سی سی نے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا جس میں بہت بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی ۔ 450 بچے اس پراسس کے لئے بزریعہ قرعہ اندازی منتخب کئے گئے اور ان تمام بچوں کو ناساؤ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں لایا گیا جہاں انھیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ نیشنل اینتھم اور فلیگ بیررز بچوں کو مختلف گروپس میں کی صورت میں آج اسٹیڈیم میں پریکٹس کروائی گئی۔ اس موقع پرآئی سی سی کا ٹیکنکل اسٹاف اور والینٹیئرز بھی موجود تھے۔
