اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کے چیئرمین کو ہلال قائداعظم میڈل سے نوازاگیا
پاکستان نے اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد الجاسر کو ہلال قائداعظم میڈل سے نوازا ہے پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے جدہ میں آئی ایس ڈی بی کے ہیڈ کوارٹر میں تقریب کے دوران انہیں ہلال قائداعظم میڈل پیش کیا۔قائداعظم میڈل پاکستان کے اعلی ترین سول ایوارڈز میں سے ایک ہے جو غیرملکی شہریوں کو خصوصی میرٹ یا پاکستان کے لیے ان کی نمایاں خدمات پر دیا جاتا ہے۔پاکستان کے صدر نے یہ میڈل ڈاکٹر الجاسر کو ان کے اہم کردار، پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کی سپورٹ اور اہم عالمی فورمز پر حمایت کےلیے آئی ایس ڈی بی کی قیادت کےلیے دیا ہے۔تقریب میں سعودی عرب اور او آئی سی میں پاکستان کے مشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔