رفح حملوں کے خلاف نیویارک میں ریلی،پولیس کا کریک ڈاؤن
نیویارک شہر میں بارش کے دوران سینکڑوں مظاہرین سڑک پر نکل آئے ،مظاہرین کا امریکا کی حکومت سے مطالبہ تھا کہ رفح میں خونریزی روکنے اور مکمل جنگ بندی کرنے کے لیے کردار ادا کرئے۔نیویارک میں بارش کے دوران سینکڑوں فلسطینی حامی گروپوں اور ریلیوں کے صورت جمع ہوئے ان کے ہاتھ میں فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر لکھا ہوا تھا کہ اسرائیل بین الاقوامی عدالت کے احکامات پامال کرکے رفح پر حملے کررہا ہے ۔مظاہرین جنگ بندی اور امن کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے تھے۔جس کے بعد نیویارک پولیس کی بھاری نفری نے گھیر لیا اور کچھ مظاہرین کو گرفتار کرلیا ۔