نیو جرسی:لبرٹی اسٹیٹ پارک میں میموریل ڈے کی تقریب
ہر سال کی طرح اس سال بھی نیو جرسی میں میموریل ڈے منایا جا رہا ہے،اس دن ان تمام فوجی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے فرائض منصبی کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔میموریل ڈے ہر سال مئی کے آخری پیر کو منایا جاتا ہے۔یہ دن دوران ڈیوٹی مرنے والے فوجی اہلکاروں کی قبروں پر جانے اور یادگاروں کا دورہ کرنے کا دن ہے۔ اس دن رضاکار قومی قبرستانوں میں ان فوجی اہلکاروں کی قبروں پر حاضری دیتےاور پھول چڑھاتے ہیں جنہوں نے فرائض منصبی کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اسی مناسبت سے نیو جرسی کے لبرٹی اسٹیٹ پارک میں بحریہ اور کوسٹ گارڈ نے ڈیمو دیا ، جبکہ ہیلی کاپٹرز بھی میدان میں اترے۔ عوام نے عملے سے ملاقات اور بات چیت کی۔اس موقع پر فوجی سازو سامان بھی ڈسپلے کیا گیا۔میموریل ڈے کو موسم گرما کا غیر سرکاری آغاز بھی سمجھا جاتا ہے۔