vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں بنگلہ دیشی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے سالانہ پریڈ کا انعقاد

0

نیویارک میں کوئنز کے علاقے جیکسن ہائٹس میں بنگلہ دیش کی ثقافت کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے بنگلہ دیشی امریکن پولیس ایسوسی ایشن  نے سالانہ پریڈ کا انعقاد کیا ۔ورلڈ ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ یو ایس اے کے زیر اہتمام بنگلہ دیشی امریکن پولیس ایسوسی ایشن  کی جانب سے منعقدہ  بنگلہ دیش پریڈ کا مقصد بنگلہ ثقافت کو اجاگر کرنا ہے  ۔ پریڈ میں  بنگلہ دیشی عوام کمیونٹی نے  اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے قومی لباس زیب تن کئے اور اپنے  قومی ہیروز کی نمائندگی کی

شرکاء کا کہنا تھا کہ آج انھیں خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں جو ملک اور زبان کے لیے لڑتے ہیں اور ہم اپنی بہادر قوم کو دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ  بحیثیت قوم ہم مضبوط ہیں، ہمارے پاس اتحاد ہے، اور ہمارے پاس وہ سب کچھ ہے جو ایک قوم کے پاس ہونا چاہیئے۔ پریڈ کے  شرکاء کا موقف تھا کہ ہم اپنی ثقافت،  زمین، دریا،  اخلاق اور تمام قومی چیزیں دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔ پریڈ میں  ثقافتی پرفارمنسز، اور بنگلہ دیشی روایتی فنون اور دستکاریوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.