vosa.tv
Voice of South Asia!

موسم گرما، ساحلوں کے لئے مزید لائف گارڈز  کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

0

نیو یارک سٹی نے  اس موسم گرما میں شہر کے ساحلوں اور تالابوں کے ارد گرد مزید لائف گارڈز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف پارکس اینڈ ریکریشن کے  کمشنر نے اعلان کیا ہے  کہ ایک ثالثی پینل نے شہر کے لائف گارڈز کی نمائندگی کرنے والے یونٹ کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایک ایوارڈ جاری کیا ہے۔ یہ ایوارڈ فعال طور پر شہر کے لیے مزید لائف گارڈز کی خدمات حاصل کرنے، آنے والی گرمیوں میں ساحلوں اور تالابوں پر تیراکی کی زیادہ صلاحیت کی اجازت دینے اور سٹی لائف گارڈ پروگرام کے کاموں کو بہتر بنانے کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ اس سال کے شروع میں ڈسٹرکٹ کونسل 37 کے ساتھ شہر کے معاہدے پر قائم ہے تاکہ اس موسم گرما میں شہر کے لائف گارڈز کی تنخواہ کو مستقل طور پر $22 فی گھنٹہ تک بہتر بنایا جا سکے، ساتھ ہی واپس آنے والے لائف گارڈز کے لیے سالانہ $1,000 بونس بھی۔میئر ایڈمز نے کہ ہمارے ساحل اور تالاب نیویارک شہر کے چند جواہرات ہیں – یہ ہمارے بچوں اور خاندانوں کے لیے  تیراکی سیکھنے اور گرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہترین جگہیں ہیں مئیر نے کہا کہ ہمارے تالابوں اور ساحلوں پر عوامی تحفظ کے لیے ہم ممکنہ طور پر اس موسم گرما کے لیے مزید لائف گارڈز کی خدمات حاصل کر یں گے ، ہمارے تمام لائف گارڈز کو اب بھی سی پی آر  میں تربیت دی جائے گی، مدد، اور بچاؤ کی مہارتیں سکھائی جائیں گی ، اور ہم اپنےتجربہ کار  تیراکوں کو اپنے ساحلوں پر مرکوز رکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.