vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں40ویں سالانہ مسلم  ڈےپریڈ کی تیاریاں شروع

0

نیویارک میں سالانہ مسلم ڈے پریڈ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔مسلم ڈے پریڈ رواں سال 29ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں چالیس ویں سالانہ مسلم ڈے پریڈ  کے انعقاد  کے لیے بروکلین میں جائزہ میٹنگ  منعقد ہوئی۔پریڈ کمیٹی میں شامل عین الحق،میاں فیاض،راجہ رزاق اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔میٹنگ میں نیویارک پولیس کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر انسپکٹر عدیل رانا کو بھی مدعو کیا گیا تاکہ پریڈ کے انتظامات کو مزید بہتر  بنانے جاسکے ۔میٹنگ میں یہ تجاویز دی گئیں کہ نیویارک بھر کی مساجد اور اسلامک اسکولوں کو فری ٹرانسپورٹ سروس  فراہم کی جائے تاکہ پریڈ میں مسلم کمیونٹی بھرپور انداز میں شریک ہو اور اسکولوں کے  اساتذہ و طلباء  بھی اس  تاریخی پریڈ کا حصہ بن سکیں۔پریڈ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ  ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ امریکا میں مسلمانوں کو ایک جگہ  ایک پلیٹ فارم  پر اکھٹا کریں اور یہ پریڈ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔پریڈ کے منتظمین  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس بار پریڈ پہلے سے زیادہ منظم اور بہتر ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.