vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں حلقہ فکروفن اور پاک میڈیا فورم کی ادبی نشست

0

سعودی عرب:سعودی عرب میں حلقہ فکروفن اور پاک میڈیا فورم کی جانب سے ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں نامور شعراء کرام سمیت سفارتی افسران اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں حلقہ فکروفن کے ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز اور ظفر اقبال کی جانب سے منعقدہ ادبی نشست کی صدارت نامور شاعر اور ادیب خالد معین نے کی جبکہ دیگر شعراء کرام میں علی زریون،عرفان ستار،طیب رضا،ڈاکٹر حناامبرین اور دیگر شریک تھے اس موقعہ پر حلقہ فکروفن کے رکن قاضی اسحاق میمن نے سندھی اجرک پہنا کر شعراء کرام کا خیرمقدم کیا اس موقعہ پر حلقہ فکروفن کے ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز اور جنرل سیکرٹری وقار نسیم وامق کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اردو ادب کی ترویج کے لئے کام کریں اور شاعری انسانی جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرتی ہے اس لئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ادب نواز بھی ہیں اور شاعری کو پسند بھی کرتے ہیں اس موقعہ پر جہاں شعراء کرام نے اپنا کلام سنایا وہیں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب آکر انہیں انتہائی خوشی اور مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ جہاں سفارت کاروں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ادب نواز ہیں اور خوبصورت شعروشاعری کی محافل سجاتے ہیں آخر میں ادب نواز شخصیت احسن عباسی کی جانب سے شعراء کرام کو تحائف سے نوازا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.