vosa.tv
Voice of South Asia!

"سجاد  برکی "پاکستان تحریک انصاف کے او آئی سی سیکریٹری تعینات،نوٹی فکیشن جاری

0

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ سے سیکر ٹری جنرل عمر ایوب خان  کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق  پارٹی کے بانی سربراہ عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں سجاد برکی کو آرگنائزیشنز آف دی انٹر نیشنل چیپٹر( او آئی سی )کا سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے۔سجاد برکی کو او آئی سی کا سیکرٹری مقرر ہونے پر پی ٹی آئی امریکا کے رہنماؤں نے  مبارکباد دی ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں اور  ورکرز نے امید کا  اظہار کیا  ہے کہ سجاد برکی پارٹی کو مزید مضبوط،منظم اور مستحکم  بنانے کے لیے کام کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.