vosa.tv
Voice of South Asia!

کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حامی108 طلباء گرفتار

0

 ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ ہم لاقانونیت کا شہر نہیں بننے دیں گے۔گرفتار طلبا پرامن تھے،کمشنر کبان

نیویارک میں جمعرات کی روز فلسطین کے حامی طلباء اور یہودی طلباء آمنے سامنے آگئے اس دوران دونوں جانب بحث تکرار ہوئی فلسطین کے حامی طلبا فری فلسطین اور جنگ بندی کا مطالبہ کررہے تھے جبکہ یہودی اسرائیل کا دفاع کررہے تھے ۔مظاہرین نے یونیورسٹی کے باہر ڈیرے ڈالے اور مظاہرہ کیا ۔اس حوالے سے میئر ایرک ایڈمز نے جمعرات کو گرفتاریوں کے بعد کہا کہ مظاہرین نے یونیورسٹی کے ساؤتھ لان کی جگہ پر 30 گھنٹے تک قبضہ کیا جو کہ ٹھیک نہیں ہے انہیں بارہا کہا گیا کہ جگہ کو چھوڑ دیں لیکن انہوں نے بات نہیں مانی  اور جانے سے انکار کیا ۔ایڈمز نے کہا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء کی احتجاج اور آواز بلند کرنے کی ایک قابل فخر تاریخ ہے لیکن انہوں نے کہا کہ انہیں یونیورسٹی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کا حق نہیں ہے۔”ہم لاقانونیت کا شہر نہیں بنیں گے” جس کے بعد انتظامیہ نے پولیس سے مدد طلب کی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے جو طلباء پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں انہیں معطل کردیا گیا ہے اسی یونیورسٹی میں الہان عمر کی بیٹی 21سالہ اسرا ہرسی پڑھتی ہیں انہیں بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔اسرا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ نسل کشی کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر معطل کردیا گیا ہے۔ فلسطینیوں کی وکالت کرنے والے طلبہ کے ایک گروپ کے منتظم ہرسی نے کہا کہ نیویارک طالب علموں کو پہلی بار سزا دی گئی ہے ۔انہوں نے لکھا، "غزہ یکجہتی کیمپ میں لوگ خوفزدہ نہیں ہوں گے۔پولیس نے بتایا کہ 108 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا اور انہیں خلاف ورزی کے الزام میں سمن بھیجا گیا۔بعض نے سرکاری انتظامیہ کے کام میں خلل ڈالنے کی بھی کوشش کی ۔NYPD کمشنر ایڈورڈ کبان  نے کہا کہ جن طلباء کو گرفتار کیا گیا تھا وہ پرامن تھے، انہوں نے مزاحمت نہیں کی وہ پرامن طریقے سے کیا کہنا چاہتے ہیںلیکن تقریباً 500 دیگر طلباء نے کلاس چھوڑ دی اور کواڈ کو گھیر لیا "۔کولمبیا یونیورسٹی کے حوالے سے جاری ہونے والی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطینیوں کے حامی طلبا اور اسرائیل نواز طلبا احتجاج کررہے ہیں اور نعرے بازی کررہے ہیں طلبا نے فلسطین کے جھنڈے جبکہ یہودیوں نے اسرائیل کے جھنڈے پکڑے ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.