vosa.tv
Voice of South Asia!

زیلنسکی کے قتل کی سازش میں پولش شخص گرفتار

0

پولینڈ کے پراسیکیوٹرز نے جمعرات کی رات کو کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے قتل کی مبینہ سازش میں روس کی ملٹری انٹیلی جنس کی مدد کرنے والے پولینڈ میں ایک پولش شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولینڈ کے نیشنل پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ شخص یوکرین کی جنگ میں براہ راست ملوث روسیوں کے ساتھ رابطے  میں تھا  اور مزید رابطے کرنے کی کوشش کر رہا تھا گرفتار ملزم کا مقصد یوکرین کی سرحد کے قریب جنوب مشرقی پولینڈ کے Rzeszow-Jasionka ہوائی اڈے کے بارے میں تفصیلی معلومات روس کو  فراہم کرنا تھا  جو یوکرین کے لیے بین الاقوامی فوجی اور انسانی امداد کے لیے گیٹ وے ہے۔ ہوائی اڈہ امریکی فوجیوں کے کنٹرول میں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر جرم ثابت ہوا تو اس شخص کو آٹھ سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔یورپی یونین کا رکن پولینڈ دو سال سے زائد عرصے سے روس کی جارحیت کو روکنے میں ہمسایہ ملک یوکرین اور زیلنسکی کا  حامی رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.