9مہینوں سے ورثاء کی منتظر میت کی تدفین کی تیاری
نیویارک سٹی کے مردہ خانے میں گزشتہ نو مہینے سے رکھی ہوئی ایک پاکستانی مسلمان بزرگ کی میت کی تدفین کل جمعہ کو کردی جائے گی۔نیویارک سٹی کے مردہ خانے میں ایک مسلمان بزرگ مسعود احمد کی میت گزشتہ سال7 اگست سے رکھی ہوئی ہے ۔مسجدِ حمزہ کی ایک خاتون رکن نے اس معاملے کی طرف توجہ دلائی تو کمیونٹی کی کئی شخصیات نے مرحوم کے لواحقین کو تلاش کرنے کی کوشش لیکن میت کا کوئی بھی والی وارث سامنے نہیں آیا تو سماجی تنظیم نے لاوارث میت کی تدفین کی زمہ داری اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور الریان مسلم فیونرل سروسز نے میت کی وصولی کے لیے شہری حکومت کے متعلقہ محکمے سے رابطہ بھی کرلیا ہے ۔متوفی مسعود احمد کے غسل کفن کے انتظامات کل بروز جمعہ الریان مسلم فیونرل سروسز میں انجام دیے جائیں گے اور بعد نمازِ جمعہ مرحوم کی نماز جنازہ مکی مسجد میں ادا کی جائے گی اور بعد ازاں انھیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔