vosa.tv
Voice of South Asia!

اداس ہیں تو چھٹی لے لیں، چینی کمپنی کا ملازمین کے لیے انوکھا فیصلہ

0

چین میں ایک  کمپنی نے اپنے ملازمین کی ذہنی صحت کا خیال رکھنے کیلئے منفرد طریقہ نکال لیا۔اداسی کاشکار ملازمین سالانہ دس چھٹیاں لے سکیں گے اور  اس کے لیے انتظامیہ سے اجازت کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔چینی کمپنی فیٹ ڈونگ لائی نے کسی بھی وجہ سے اداسی کا شکار ملازمین کیلئےسیڈ لیو ‘ متعارف کروائی ہیں۔جنھیں استعمالمیں لاتے  ہوئے کوئی بھی ملازم سالانہ دس’سیڈ لیو ‘ لے سکتا ہے جس کیلئے اسے انتظامیہ کی اجازت کی بھی ضرورت نہیں ۔یہ ایک سپر مارکیٹ کمپنی ہے جو اپنے کسٹمر کیرئیر سروس کی جانب سے بھی کافی مشہور ہے اور یہ اپنے کسٹمرز کے بلڈ پریشر کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں آئے کسٹمرز کے پالتو جانور کا خیال بھی رکھتی ہے۔یہ کمپنی کسٹمرز کی جانب سے اپنے ملازمین کے ساتھ بدتمیزی یا پھر برا رویہ اختیار کرنے پر انہیں 5 ہزار یو آن کا معاوضہ ازالے کی صورت میں دیتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.