ہیوسٹن میں روایتی چاند رات میلہ منایا گیا
دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت اور روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے، امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں روایتی چاند رات میلہ منایا گیا۔ ہیوسٹن میں پاکستانی امریکیوں نے سجایا چاند رات میلہ، فرینڈز آف کراچی کے تحت ہر سال کی طرح روایتی میلے کا اہتمام کیا گیا۔ چاند رات میلے میں مہندی، چوڑیوں اور ملبوسات کے اسٹالز نمایاں تھے۔ اس موقع پر مفت مہندی کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ میلے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات کے باعث وطن سے دوری کا احساس ختم ہوجاتا ہے۔فرینڈز آف کراچی کے عہدیداروں کا کہنا تھا اگلے مرحلے میں عید ملن تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ پاکستانی کمیونٹی کو باہم ملاقات کے مواقع فراہم کئے جاسکیں