vosa.tv
Voice of South Asia!

اعتکاف سے اٹھنے والے معتکفین کو کمیونٹی کی مبارکباد،ہار پہنائے گئے

0

بروکلین کے علاقے میں قائم مکی مسجدمیں اعتکاف میں بیٹھے معتکفین نے اپنا اعتکاف مکمل کر لیا۔ اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو ان کے عزیزوں اور رشتہ داروں  سمیت کمیونٹی کے افراد نے مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔اعتکاف کو سنت عبادت تصور کیا جاتا ہے۔ یہ سال بھر میں کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے تاہم رمضان المبارک کے دوران خصوصاً  آخری عشرے میں  تمام وقت عبادت میں گزارنے کی غرض سے مسجد میں قیام کرنے کی عالم اسلام میں قدیم روایت ہے۔ شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کے بعد  دیگر ممالک کی طرح امریکی ریاست نیو یارک میں بروکلین کے علاقے میں قائم مکی مسجد میں بھی  اعتکاف میں بیٹھے معتفکین اپنا اعتکاف مکمل کر کے اٹھ گئے ،اس موقع پر مکی مسجد کے امام قاری اسامہ نے رمضان المبارک  کے دوران کی جانیوالی تمام عبادات کی فضیلت بیان کی۔اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو ان کے عزیزوں اور رشتہ داروں  سمیت کمیونٹی کے افراد نے مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پرعالم  اسلام کے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔اعتکاف جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہے وہیں معتکفین  کوخشوع و خضوع سے عبادت کرنے کی سعادت بھی مل جاتی ہے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.