vosa.tv
Voice of South Asia!

عیدالفطر پر سعودی شہریوں کا روایتی تلوار اور بندوق رقص

0

سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقعہ پر سعودی شہریوں نے روایتی تلوار اور بندوق رقص کرکے عید کی رونقوں کو دوبالا کر دیا جسے دیکھنے والے ملکی اور غیر ملکی شہری خوب محظوظ ہوئے۔سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے نواحی علاقے ریان میں عرب تہذب کے مطابق عید کے پرمسرت موقعہ پر روایتی تلوار اور بندوق ڈانس کا اہتمام کیا جسے مقامی زبان میں دارا کہا جاتا ہے اس موقعہ پر سازندوں نے جہاں مختلف سازوں سے خوبصورت سر بکھیرے وہیں سعودی شہریوں نے تلوار اور بندوق رقص کر کے سماں باندھ دیا بندوق رقص میں رقص کرتے ہوئے بندوق سے فائر کرنا اسے منفرد اور خاص بنا دیتا ہے جسے دیکھنے والے خوب محظوظ ہوتے ہیں اور پسند کرتے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.