vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا،  برطانیہ ،خلیجی ریاستوں اور پاکستان میں کل عید  منائی جائے گی

0

بنگلہ دیش اور بھارت میں چاند نظر نہیں آیا، عید  بروز جمعرات 11 اپریل کو ہوگی

ویب ڈیسک:رمضان المبار ک کے 30 روزے مکمل  ہونے پر کل  امریکا،  برطانیہ، آسٹریلیا اور سعودیہ  عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک  میں عید الفطر کل بھرپور مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی  جبکہ پاکستان میں 29 ویں روزے کو  چاند نظر آنے پر 10 اپریل بروز بدھ کو عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے،  بنگلہ دیش اور بھارت میں چاند نظر نہیں آیا، وہاں عید جمعرات 11 اپریل کو منائی جائے گی ۔ دریں اثناء :پاکستان میں شوال المکرم 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں ہوئے، جہاں انہیں ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔رویت ہلال کمیٹی اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار کمپلیکس کی عمارت میں ہوا ۔ مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے تھے  جبکہ رویت ہلال کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.