vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ میں مکمل سورج گرہن۔ ہزاروں امریکیوں نے کی شادیاں

0

نیویارک/نیوز ڈیسک: امریکہ اور میکسیکو اور کینیڈا میں مکمل سورج گرہن ہوا جو کہ قریب چار منٹ تک جاری رہا۔ جہاں لاکھوں افراد سورج گرہن کے نظارے سے لطف اندوز ہوئے وہیں ہزاروں شادی کے بندہن میں بھی بندھ گئے۔ امریکی ریاست آرکنساس کے شہر رسل ویل میں سورج گرہن کے دوران تقریبا 400 جوڑوں کی شادیاں ہوئیں۔ اس کے علاوہ دیگر ریاستوں سے بھ انفرادی سطح پر ایسی شادیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بیشتر امریکی سورج گرہن کے دوران شادیوں کے حوالے سے مختلف رسومات اور نظریات پر تو یقین نیں رکھتے مگر ان کا کہنا ہے کہ انہیں گمان ہے کہ سورج گرہن کے دوران انکی شادی مسائل سے پاک اور کامیاب رہے گی۔ جبکہ بہت سے لوگ گرہن میں شادی نہیں کرتے ہیں۔ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں سورج گرہن کا نظارہ کرنے کے لئے تیاریاں کئی روز قبل ہی شتوع کر دی گئی تھیں تاہم پیر کو یہاں کے عوام نے صبح 9 بجے سے ہی پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کر لیا تھا۔ اس موقع پر سورج گرہن کا مشاہدہ کرنے کے لئے مخصوص چشموں کی ریکارڈ فروخت دیکھنے میں آئی تاہم متعدد مقامات پر لوگ

دوربینوں اور کیمروں کے ذریعے سورج گرہن کا مشاہدہ کرتے دکھائی دیئے۔
ماہرین کے مطابق اگلا مکمل سورج گرہن جو شمالی امریکہ کے ایک بڑے حصے میں دیکھا گیا وہ 2044 میں ممکن ہوگا لیکن برطانوی شہریوں کو تھوڑا سا طویل انتظارکرنا پڑے گا۔ وہاں 2090 میں ایسا ممکن ہوگا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق اگر آسمان صاف رہتا ہے تو یہ نایاب نظارہ 2026 میں بھی متوقع ہے، جو بنیادی طور پر آرکٹک سمندر پر نظر آئے گا۔ یہاں زیادہ آبادی نہیں ہے۔
دنیا بھر کے لوگ آٹھ اپریل کو ہونے والے سورج گرہن کے حوالے سے پرجوش رہے کیونکہ شمالی امریکہ کے کچھ حصوں میں چار منٹ اور نو سیکنڈ تک مکمل اندھیرا چھایا رہا۔
یہ دورانیہ ماضی قریب میں ہونے والے سورج گرہن کے مقابلے میں کافی طویل رہا اس لیے ناسا کے سائنسدانوں نے اس دوران کئی تجربات کئے۔ اطلاعات کے مطابق عالمی ادارے ناسا بھی سورج کی فضا کا مطالعہ کرنے کے لیے تجربات کر رہا ہے، اس نے کئی طیارے اور راکٹ فضا میں روانہ کیے۔ تاہم اس ضمن میں ناسا نے ابھی تاک کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں البتہ ناسا نے دنیا بھر کے لئے اس سورج گرہن کا براہ راست نظارہ کرانے کا اہتمام کیا تھا جس کے تحت ناسا نے اس سورج گرہن کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا۔ دوسری جانب محققین نے چڑیا گھروں میں کھڑے ہو کر جانوروں کو بغور جائزہ بھی لیا۔ امریکی کہ جن رہاستوں میں یہ سورج گرہن دیکھا گیا وہاں کے اسکولوں نے بھی بچوں کو یہ نظارے دکھانے کا خاص اہتمام کیا تھا جبکہ اساتذہ نے طلبا کو سورج گرہن سے متعلق معلومات بھی فراہم کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.