منیجنگ ڈائریکٹرعقیل آرائیں کے افطار ڈنر میں لوگوں کی بھرپور شرکت
معروف شخصیت عابد چوہدری کا دعوت سحور
شرکہ زھرۃ الوفاء العربیہ کے منیجنگ ڈائریکٹرعقیل آرائیں کی جانب سے کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اورکمپنی ملازمین کےاعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔افطار ڈنر میں بڑی تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں اور فورمز کے ذمہ دران اور کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جبکہ خطیب پاکستان اہلسنت علامہ ڈاکٹر سلیمان مصباحی اور معروف کالم نگار انجنئیر افتخار چوہدری بطور خاص مہمان شریک ہوئے تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ادا کرتے ہوئے انجم اقبال وڑائچ نے شرکاء کو ویلکم کیا عشائیہ سے اپنے خطاب میں عقیل آرائیں نے اپنے ورکرز کی حوصلہ افزائی کی اور سعودی حکومت کا انوسٹر کو بہترین سہولیات کے ساتھ کام کے مواقعے فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی اور کمپنی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ورکرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیے۔دوسری جانب سعودی عرب میں معروف کاروباری شخصیت عابد چوہدری اور ساجد علی کی جانب سے دعوت سحور کا اہتمام کیا گیا، شرکاء کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہماری بخشش کا ایسا وسیلہ ہے جس کے ذریعے ہم دنیا و آخرت دونوں میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں چوہدری عابد اور ساجد کی جانب سے دئیے گئے دعوت سحور میں کاروباری افراد سمیت پاک میڈیا فورم کے عہدیداروں نے شرکت کی اس موقعہ پر شرکاء نے کہا کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک ہمارے لئے اللہ تعالی کی جانب سے رحمتوں اور برکتوں اور دیگر نوازشات کا ایسا مہینہ ہے جن کے ذریعے ہماری زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں اور ہم دنیا وآخرت میں کامیاب زندگی گزارتے ہیں شرکاء نے حرمین شریفین آنے والے لاکھوں مسلمانوں کو رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں عمرہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن پر ہم ان کے شکرگزار ہیں