vosa.tv
Voice of South Asia!

مدینہ منورہ :مسلم لیگ ن سعودی عرب کا تنظیمی اجلاس

0

ریاض: پیپلز پارٹی ریاض ریجن کا شہید بھٹو کی برسی پر خراج عقیدت

پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے سنئیر نائب صدر اور چیف کوارڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے مسلم لیگ ن سولہ نکاتی ایجنڈا پیش کر چکی ہے جس پر عمل درآمد کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔مدینہ منورہ میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی جانب سے منعقدہ تنظیمی اجلاس میں بیرسٹر امجد ملک مہمان خصوصی تھے جبکہ سعودی عرب کے مختلف ریجنز کے عہدیداروں سمیت مسلم لیگ ن جاپان کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی اس موقعہ پر بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کی سطح پر اوورسیز ایڈوائزری کونسل کا قیام جلد ہی عمل میں لایا جائے گا اسکے علاوہ ایوانوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی سمیت دیار غیر میں مقیم ہم وطنوں کی جائیدادوں پر قبضے کے کیسز کو نپٹانے کے لئے خصوصی عدالتوں کے قیام سمیت دیگر امور پر کام کا آغاز ہوچکا ہے ،مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں اور میاں نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور توقع کر رہے ہیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کو بیرون ممالک درپیش مسائل کے علاوہ اندرون ملک مسائل کے حل کے لئے بہتر طور پر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ملکی زرمبادلہ میں سب سے اہم اور نمایاں کردار ادا کرنے والے لاکھوں پاکستانیوں کو بہتر طور پر ریلیف مل سکے اجلاس سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر، صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ، مسعود پوری، چوہدری سجاد علی ، ملک یونس سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی بہتری کے لئے تجاویز پیش کیں۔دوسری جانب  سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شرکاء نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے موقعہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو آج بھی پوری قوم کے دلوں میں زندہ وجاوید ہیں۔دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین بھی شریک تھے اس موقعہ پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک عوامی لیڈر تھے جنھوں نے اپنے اقتدار میں ملک کو متفقہ آئین دیا،ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کی بنیاد رکھی اور پوری قوم کو یکجان کیا اور جمہور کی امنگوں کے مطابق اقدامات اٹھائے مگر ایک سازش کے تحت ان کو عدالتی فیصلے کے ذریعے قتل کیا گیا مگر ہم موجودہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہیں جس میں بھٹو شہید کے پھانسی کے فیصلے کو غلط قرار دیا پیپلزپارٹی ریاض  ریجن کے صدر احسن عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا جمہوریت اور جمہوری اقدار سے ممکن ہے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جمہوری نظام سے وابستہ ہے اس لئے جمہوریت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور میثاق جمہوریت اس کے لئے بہترین معاہدہ ہے جس پر عمل کرکے جمہوریت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے اور پیپلزپارٹی ہمیشہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے وژن پر عمل پیرا رہے گی،اجلاس سے سنئیر رہنما یونس ابوغالب،وسیم ساجد،سردار رزاق،صداقت حسین ، حنیف بابر،خالد اکرم رانا، سردار نصیر ،سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.