vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں لیٹروں کی کارروائیاں تھم نہ سکی

0

پولیس نے دو ڈکیت دھر لیے۔لاپتہ14سالہ لڑکی اور 63سالہ بزرگ کی تلاش جاری

نیو یارک پولیس نے چوری ،ڈکیتی،اغوا اور حملہ کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 115 کے عملے نے 37 ایوینیو 84 اسٹریٹ پر ڈکیتی کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان پر چوری ، ڈکیتی ، اغوا اور حملہ کرنے کا الزام ہے۔ تھانہ نمبر 81 کا عملہ 180 چونسی اسٹریٹ پر 40 سالہ شخص پر حملہ کرنے اور ڈکیتی کے الزام میں 4 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔تھانہ نمبر 13 کا عملہ 32 یونین اسکوائر ایسٹ پر 33 سالہ خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔تھانہ نمبر 5 کا عملہ ایلڈرج اسٹریٹ اور بروم اسٹریٹ پر 26 سالہ شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔تھانہ نمبر 121 کا عملہ 14 سالہ گمشدہ لڑکی کو تلاش کر رہا ہے۔ آخری بار انہیں 31 مارچ کو گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔تھانہ نمبر 73 کا عملہ 63 سالہ گمشدہ شخص کو تلاش کر رہا ہے۔ آخری بار انہیں 8 مارچ کو گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔تھانہ نمبر 46 کا عملہ 5 ایسٹ 184 اسٹریٹ پر 44 سالہ شخص سے ڈکیتی کے الزام میں 2 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔تھانہ نمبر 46 کا عملہ فورڈھم روڈ سب وے اسٹیشن پر 38 سالہ شخص سے چاقو کے زور پر ڈکیتی کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.