vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس میں ترقیاں،30 مسلمان افسران بھی شامل

0

عدیل رانا نے پہلے پاکستانی نژاد انسپکٹر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، پولیس کمشنر نے رینگ دیا

نیویارک: (نمائندہ خصوصی ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے 300 سے زائد  اہلکار و  افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی۔ چار نئے انسپکٹر اور پانچ ڈپٹین  انسپکٹر  کی  تقرری کردی گئی ۔ترقی  پانے والوں کی طویل  فہرست میں ترقی پانے والوں میں 30 مسلمان افسران جبکہ 44سویلین بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیویارک  پولیس کے افسران اور ان  کے اہلخانہ کے لیے آج کا دن عید سے کم نہیں۔ کوئنز میں واقع این وائے پی ڈی کی  پولیس اکیڈمی میں اگلے عہدوں پر ترقی پانے والے  اہلکار و افسران  کے اعزاز میں   منعقدہ تقریب   میں  سب کے چہرے  خوشی  سے کھلِ اٹھے۔تقریب کے آغاز  پر  روایتی  طور پر امریکا کا قومی ترانہ  بجایا گیا ۔افسران کو نئے عہدوں پر ترقی دینے سے قبل ان سے  حلف لیا گیا گیا۔عدیل رانا کو  انسپکٹر اور مصباح نور کو  ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔پولیس کمشنر ایڈورڈ کبان  نے نئے رینگ سے نوازا۔عدیل رانا  پہلے  پاکستانی  نژاد امریکی ہیں  جنھوں انتھک محنت  و لگن سے  انسپکٹر کا عہدہ حاصل کیا۔نئے عہدے ملنے پر افسران کا کہنا تھا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ مختلف مذاہب اور قومیتوں  کے افراد  پرمشتمل ایک گلدستے کی مانند ہے، ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ انی کمیونٹی کے لیے کچھ  بہتر سے بہتر کریں۔نیویارک پولیس میں مسلمانوں کی تعداد 3 ہزار جبکہ پاکستانیوں کی تعداد لگ بھگ پانچ سو ہے  جن میں بتدریج اضافہ  ہورہا ہے۔ترقی پانے والوں میں پولیس افسر محمد علی اورمیکائل  نصیر بھی  شامل ہیں جنھوں نے بالترتیب  لوٹیننٹ اور ڈیٹیکٹیو انویسٹی گیٹر   کے عہدے پر ترقی پائی، کہتے ہیں  شاید  ہی دنیا کے کسی بھی ملک کا پولیس ڈیپارٹمنٹ این وائے پی ڈی سے بہتر ہو۔اس موقع پر ترقی پانے والے  افسران کے والدین  بھی شریک  تھے جو  خوشی سے پھولے نہیں سمار ہے تھے،  کہتے ہیں والدین سے  بچوں  کی پہچان  ہوتی ہے   لیکن ہم ان خوش قسمت والدین میں سے ہیں  کہ ہماری اولاد ہماری پہچان  بن گئی ہے۔تقریب کے اختتام پرامریکا کی ترقی  و خوشحالی کے لیے   مخصوص دعائیہ  نغمہ  پیش کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.