چینی کمیونسٹ پارٹی آبادی میں کمی کو روکنے کے لیے متحرک
کاؤنٹی کی ایگزیکٹو نے کہا کہ زندگی کو خوبصورت بنانے کے لیے محبت کا انتخاب کریں
سماجی روایات اور حالات زندگی بہت سے نوجوانوں کو کئی بچے پیدا کرنے یا یہاں تک کہ ایک خاندان شروع کرنے کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔اب چین میں آبادی کی کمی ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہے ،چینی معاشرہ عمر رسیدہ بنتا جارہا ہے جس سے حکام پریشان ہیں۔ریاستی تعاون سے چینی کمیونسٹ پارٹی لوگوں میں بچے پیدا کرنے اور شادی کرنے کا شعور پیدا کرنے کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔ چانگ زنگ کاؤنٹی کے ایک ایگزیکٹیو ہوانگ جیلائی نے جھیل کے کنارے پکنک ایریا میں جمع ہونے والے تقریباً 50 نوجوانوں سے کہا کہ "جذبے کو پھولنے دو۔”زندگی کو زیادہ خوبصورت اورمیٹھی بنانے کے لیے محبت کا انتخاب کریں۔”چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں بہار آ گئی تھی، اور مقامی سیاست دان امید کر رہے تھے کہ آڑو کے درختوں کا شاندار پھول ڈیٹنگ کے لیے سازگار ہو گا۔ مارچ کے آخری ویک اینڈ پروومن فیڈریشن اور کمیونسٹ یوتھ لیگ کے ساتھ مل کر پروگرام تشکیل دیا گیا جس نے اکیلی لڑکیوں اور لڑکوں کو اکٹھا کرنے کے لیے تین گھنٹے کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔اس دوران جوڑوں کی کلائیوں کو گلابی تار سے باندھا گیااور پھول چنے، انہیں ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا ۔یہ اسپیڈ ڈیٹنگ کی ایک شکل ہے جس کا اہتمام پارٹی نے ریاست کے تعاون سے کیا ۔شمال مشرقی ایشیا کی ترقی یافتہ ممالک جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان میں بھی شہری اچھی زندگی گزارنے اور بہترین تعلیم کے خواہاں جوڑوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے سے روک رہی ہے۔اور چین کے بارے میں ایک خاص بات ہے کہ چین وہی ریاست جو اب لوگوں کو خاندان شروع کرنے کی ترغیب دے رہی ہے اس سے پہلے جرمانے کے ساتھ ایک بچے کی پالیسی نافذ کی اور آبادیاتی منتقلی کو تیز کرنے کے لیے زبردستی اسقاط حمل کیا۔