vosa.tv
Voice of South Asia!

پی آئی اے ریاض ریجن کی افطار پارٹی میں پاکستانی سفیر کی شرکت

0

سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ریاض ریجن کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سفیر پاکستان سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔دارالحکومت ریاض میں منعقدہ افطار پارٹی میں پی آئی اے ریاض کے مینجر محمد بلال احمد اور سیلز ایگزیکٹو آفیسر محمد ارشد شیخ نے دیگر کے ہمراہ سفیر پاکستان احمد فاروق، سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر توصیف خاور، ائیر اینڈ نیول کیپٹن راحیل،ویلفئیر اتاشی سہیل بابر وڑائچ،نجم ثاقب،رانا معصوم سمیت کمیونٹی اراکین کا استقبال کیا افطار پارٹی میں دیگر غیر ملکی ائرلائنز کے افسران اور پی آئی اے کے ٹریول ایجنٹ بھی شریک تھے اس موقعہ پر شرکاء ہی آئی اے ریاض ریجن کے مینجر محمد بلال احمد اور سیلز ایگزیکٹو افیسر محمد ارشد شیخ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی جانب سے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے اور سعودی عرب پی آئی اے کے لیے اہم ترین اسٹیشن ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی مقیم ہیں جو قومی ائیرلائن سے سفر کرتے ہیں ہماری بھی کوشش رہی ہے کہ اپنے مسافروں کو بہتر سہولیات سے آراستہ کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.