vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹیلر سوئفٹ ارب پتی کا درجہ رکھنے والی پہلی فنکارہ

0

ٹیلر سوئفٹ کو منگل کو باضابطہ طور پر تھری کوما کلب کا رکن نامزد کیا گیا تھا، کیونکہ فوربس نے تصدیق کی ہے کہ  ان کی دولت کا تخمینہ ایک ارب ڈالر سے زائد ہے۔فنانشل نیوز آؤٹ لیٹ نے کہا کہ وہ اپنی موسیقی کی بنیاد پر ارب پتی کا درجہ حاصل کرنے والی پہلی فنکارہ ہیں اور اندازے کے مطابق ان کی 1.1 بلین ڈالر کی دولت ہے۔اسی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ریحانہ اور جے زیڈ  بھی نمایاں ہیں ۔ٹیلرنے  فیشن برانڈز، الکحل کمپنیوں یا تفریحی ہولڈنگز کے ذریعے اپنی بڑی دولت کمائی ہے۔34 سالہ سوئفٹ کے پاس ایک اہم رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو بھی ہے، جس میں نیویارک، بیورلی ہلز، نیش وِل میں گھر اور رہوڈ آئی لینڈ میں ایک ساحلی حویلی ہے۔مس ٹیلر نے بہت سے سنگ میل طے کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیے ۔انہوں نے چوتھا گریمی بھی جیتا جو کسی بھی فنکار کا سب سے زیادہ کا ریکارڈہے۔ انہوں نے 2023 کے میں ایک بہترین پرفارمنس دی اور ٹائم میگزین نے سوئفٹ کو پرسن آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا اور ٹیلر کو نایاب  شخصیات قرار دیا جو اپنی کہانی کے مصنف اور ہیروئن دونوں ہیں۔سوئفٹ  او آئندہ آنے والے ہفتتوں میں نیا البم پیش کررہی ہیں جس  سب کو انتظار ہے اورسوئفٹ 19 اپریل کو دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈیپارٹمنٹ کو چھوڑنے والی ہے۔سوئفٹ 13 دسمبر 1989 کو پنسلوانیا میں پیدا ہوئیں۔ اس نے نوعمری میں ہی پیشہ ورانہ طور پر گانے لکھنا شروع کیے، بطور کنٹری آرٹسٹ نیش وِل کے بگ مشین ریکارڈز کے ساتھ سائن کیا۔ اس کے مکمل پاپ ہونے کے کئی سال بعد اورجیسے ہی وہ یونیورسل کے ساتھ معاہدے ہوا اس کے بعد  سوئفٹ بگ مشین کے ساتھ الجھ گئی۔پھر ٹیلر کے نئے دور کا آغاز ہوا  اور شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئی اندازوں کے مطابق ٹیلر حیران کن طور پر $2-بلین کی حد کو عبور کر لے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.