افغانستان میں2امریکی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکی زیر حراست
امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دو امریکی شہری اور کچھ دیگر غیر ملکی شہری اس وقت نگراں حکومت کے زیر حراست ہیں۔ ان غیر ملکی شہریوں کو ملک میں قانونی خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا ہے اور انہوں نے کہا کہ افغانستان کا سفر کرنے والے ہر غیر ملکی شہری کو امارت اسلامیہ کے قوانین پر غور کرنا چاہیے۔میرے خیال میں دو امریکی ہیں اور ان کی افغانستان میں موجودگی کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہیں لیکن وجوہات کچھ بھی ہوں افغانستان آنے والا کوئی بھی شخص افغانستان کے قوانین کی پاسداری کرنے کا پابند ہے۔ جس کو بھی افغان ویزا ملتا ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ ہمارے قوانین پر عمل کرنے پر راضی ہے۔ زیر حراست ایک امریکی شہری کا نام ریان کاربیٹ ہے دوسرے کا نام نہیں بتایا گیا ۔اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ افغانستان میں امریکی شہریوں کی حراست اسلامی امارت کے ساتھ مثبت روابط کی راہ میں ایک اہم رکاوٹ ہے۔