vosa.tv
Voice of South Asia!

بلغاریہ اور رومانیہ یورپ کے شینگن زون میں جزوی طور پر شامل

0

دونوں ممالک کے شہری بغیر پاسپورٹ ودیگر دستاویزات کے سفر کرسکیں گے،آسٹر یا نے ویٹو کیا

بلغاریہ اور رومانیہ اتوار کے روز یورپ کے شینگن زون میں شامل ہو گئے ہیں جو بغیر سرحدی چیک کے ہوائی اور سمندری راستے سے آزادانہ طور پر سفر کرتے ہیں۔دونوں ممالک  کا زون میں داخلہ13 سال کے انتظار کے بعد ہوا ہے ابھی رکنیت جزوی ہے، تاہم آسٹریا کی جانب سے ویٹو کیا گیا ہے جس  کا مطلب ہے کہ نئی رکنیت کا اطلاق زمینی راستوں پر نہیں ہو گا، جس کے بارے میں ویانا  کنونشن میں ہے پناہ کے متلاشی افراد یورپ کا سفر کر سکیں گے۔یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔اور شینگن زون کے لیے ایک تاریخی لمحہ  ہے ۔شینگن دنیا میں آزادانہ نقل و حرکت کا سب سے بڑا علاقہ سمجھا جاتا ہے ، ہم مل کر اپنے تمام شہریوں کے لیے ایک مضبوط متحد یورپ بنا رہے ہیں۔دونوں ممالک کی شمولیت کے بعد شینگن زون اب 29 ممبران پر مشتمل ہو گا ۔رومانیہ کی حکومت نے کہا کہ شینگن قوانین چار بندرگاہوں اور 17 ہوائی اڈوں پر لاگو ہوں گے جس میں  بخارسٹ کا سب سے بڑا اوٹوپینی ہوائی اڈہ۔ر بھی شامل ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.