معروف شخصیت چودھری ظہور کےافطار ڈنر میں لوگوں کی بھرپور شرکت
نیو یارک کے علاقے کوئنز میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت چودھری ظہور کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سےہوا۔بعد ازاں بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔معروف نعت خواں رانا اخلاق نے بھی بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔اس موقع پر معروف نعت خواں اصغر چشتی نے صوفیانہ کلام بھی پیش کیا۔افطار ڈنر کے میزبان چودھری ظہور نے لوگوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں صحافیوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران، شرکاء کو باہم سماجی رابطے کا موقع ملا اور انہوں نے عوامی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔