vosa.tv
Voice of South Asia!

ایرانی ٹی وی میزبان پر چاقو حملے کی برطانوی تحقیقات شروع

0

 لندن میں ایرانی ٹیلی ویژن کے میزبان  کو گھر کے باہر چھرا گھونپ کر زخمی کردیا گیا بعدازں جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایران کی تھیوکریٹک حکومت پر طویل عرصے سے تنقید کرنے والے فارسی زبان کے سیٹلائٹ نیوز چینل کو لاحق  خطرات پر تشویش  ہے۔ٹی وی کے مطابق لندن میں مقیم ایران انٹرنیشنل کے ایک میزبان  پوریا زیراتی کو جمعہ کی رات کو چھرا گھونپا گیا، ان کی حالت مستحکم ہے۔لندن کی میٹروپولیٹن پولیس سروس نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم ایرانی صحافیوں کو حالیہ دھمکیوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں ساتھ ہی دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات بھی شروع ہے۔پولیس ابھی تک حملہ آور کو گرفتار نہیں کرسکی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہم اس واقعے کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس وقت ہماری ترجیح یہ ہے کہ اس حملے کے پیچھے کون تھا اس کی شناخت اور انہیں گرفتار کرنا ہے ۔ایران کے بین الاقوامی ترجمان ایڈم بیلی نے  میڈیا کو بتایا کہ چاقو کا حملہ "انتہائی خوفناک” تھا۔ماضی میں چینل کے صحافیوں کو دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں لیکن یہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ ایک چونکا دینے والا واقعہ ہے۔ برطانیہ میں ایران کے چارج ڈی افیئرز نے کہا کہ "ہم اس واقعے  کی تردید کرتے ہیں”۔ہمارا کوئی تعلق نہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.