کاروباری،سماجی شخصیت اسلم ڈھلن کی افطار ڈنر میں لوگوں کی بھرپور شرکت
نیویارک کے علاقے بروکلین میں پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری اور سماجی شخصیت اسلم ڈھلن کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،افطار ڈنر میں شہر کے مختلف کاروباری افراد نے فیملی کے ہمراہ شرکت کی۔ماہ رمضان میں دنیا بھر کے مسلمان مذہبی اور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ روزے رکھنے کا اہتمام کرتے ہیں وہیں اس کی خوشی منانا اور افطاری و سحری کا اہتمام کرنا بھی عبادت سمجھتے ہیں ۔پاکستانی کمیونٹی کی سماجی و کاروباری شخصیت اسلم ڈھلن کی جانب سے بروکلین کے مقامی ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔افطار ڈنر میں شہر کے مختلف کاروباری افراد نے فیملی کے ہمراہ شرکت کی۔اسلم ڈھلن نے مہمانوں کا استقبال کیا اورماہِ رمضان کے حوالے سے مبارکباد دی۔افطار کا آغاز اصغر چشتی نے اپنی خوبصورت آواز میں حمد باری تعالی پیش کر کے کیا۔افطار ڈنر میں شریک رانا اخلاق نے نعت پیش کی۔مکی مسجد کے پیش امام قاری اسامہ نے دعا کروائی۔افطار ڈنر کے اختتام پر اسلم ڈھلن نے سب کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔