vosa.tv
Voice of South Asia!

برازیل سے اعلی نسل کے مویشی سیالکوٹ پہنچا دئیے گئے

0

برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی،امریکی کمپنی نیشنل ائیر لائنز  کا کارگو طیارہ برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ لے کر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا۔برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی،امریکی کمپنی نیشنل ائیر لائنز  کا کارگو طیارہ برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ لے کر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا۔۔ساڑھے بائیس گھنٹوں پر محیط یہ پرواز برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو  سے اڑان بھر کے انگولا اور عمان سے ہوتی ہوئی سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری 9044  میل کا سفر طے کرنے والی یہ پرواز مویشیوں کی ترسیل کے لحاظ سے تاریخ کی لمبی ترین پرواز ہے۔اعلیٰ جنیاتی خصوصیات کے حامل یہ مویشی مقامی کسانوں کو گوشت اور دودھ کی ضروریات کے تحت فراہم کئے جائینگے۔درآمد کئے جانے والے 9 نسلوں پر مشتمل ان مویشیوں میں پاکستان کی مقامی اور برازیل کی نسلیں شامل ہیں برازیل نے 1950 میں سندھی، گزیرہ، براہمن اور گیر نسل کی گائیں حاصل کرکے ان کی افزائش کی تھی ان مویشیوں کو سیالکوٹ سے اوکاڑہ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کو دو ہفتے کے لئے کورنٹائن میں رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.