vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں ڈکیتوں کا پہلا نشانہ بزرگ اور خواتین

0

نیویارک پو لیس نے بروقت کارروائی کر تے ہو ئے 73 سالہ شحص پر حملہ کر نے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔این وائے پی ڈی کے تھانہ نمبر 60  کی حدود کے یارک اسٹریٹ سب وے اسٹیشن میں ایک  نامعلوم  شخص نے 73 سالہ معمر شخص کے منہ پر مکامارکر ان کا چشمہ توڑ دیا اور موبائل فون  لے  کے فرار ہوگیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملے میں ملوث شخص کو گرفتارکرلیا۔تھانہ نمبر 33 کے عملے کو111واٹس ورتھ ایونیو کے قریب 63 سالہ خاتون کیساتھ چوری کی واردات میں نامعلوم ملزم کی تلاش ہے۔پولیس نے ملزم کی تلاش کیلیے تصاویر جاری کردی ہیں۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 40 کے عملے کو بروک ایونیو پر31 سالہ خاتون کیسا تھ جنسی ہراسانی  کے الزام میں ملزم کی تلاش ہے۔تھانہ نمبر13 کے عملے  نے 717 ایونیو آف امریکہ کے قریب24 سالہ خاتون پر حملہ کر نے والے ملزم کی تلاش کیلیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 75 کے عملے کو  48 سالہ خاتون کا تعاقب کر نے والےشحص کی تلاش ہے۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر  1 کے عملے کو9 ایونیو اور ویسٹ 16 اسٹریٹ کے قریب خاتون راہگیر کیساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں نامعلوم شحص کی تلاش ہے۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 14 کے عملے نے علاقے میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی تلاش کا آغاز کردیاہے۔جن کی گرفتاری ممکن بنانے کیلیے عوام سے مدد کی اپیل کر تے ہو ئے تصاویر بھی جاری کردی۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 32 کے عملے کو137 ویں اسٹریٹ اور 8 ویں ایونیو کے آس پاس21 سالہ شحص پر حملہ کر نے والے ملزم کی تلاش ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.