بالٹی مور پل کی دوبارہ تعمیر میں400ملین ڈالرز کی لاگت متوقع
ماہرین کا کہنا ہے کہ لاگت400ملین ڈالرز سے دو گنا بڑھ بھی سکتی ہے اور تعمیر کا دورانیہ18ماہ سے کئی سال کا ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ بالٹی مور کے منہدم فرانسس سکاٹ کی پل کی دوبارہ تعمیر میں 18 ماہ سے لے کر کئی سال لگ سکتے ہیں اور لاگت کم از کم $400 ملین ہو سکتی ہے یا پھر لاگت دو گنا بڑھ سکتی ہے ۔یہ سب ان عوامل پر منحصر ہے جن کا ابھی تعین ہونا ہے ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے پروفیسر بین شیفر کے مطابق نئے پل کے ڈیزائن سے لے کر سرکاری اجازت نامے کی منظوری اور ٹھیکے دینے کی بیوروکریسی کو کس تیزی سے نیویگیٹ کر سکتے ہیں۔ اس منصوبے میں پانچ سے سات سال لگ سکتے ہیں۔”گھر کی تزئین و آرائش کے لیے ایئر کنڈیشنگ کے آلات پر لیڈ ٹائم 16 ماہ جیسا ہے،جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے پروفیسر سامہ بدی نے کہا کہ اس منصوبے میں 18 ماہ سے دو سال تک کا وقت لگ سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ تباہی کچھ طریقوں سے فلوریڈا کے سن شائن اسکائی وے برج کے گرنے سے ملتی جلتی ہے، جسے 1980 میں ٹمپا بے میں ایک مال بردار جہاز نے ٹکر ماری تھی اورنئے پل کی تعمیر میں پانچ سال لگے تھے، اور بجٹ سے 20 ملین ڈالر خرچ ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بہتر ہے کہ پُل کی حالیہ تباہ کاریوں پر نظر ڈالی جائے تاکہ یہ اندازہ ہو سکے کہ تعمیر نو کتنی جلدی ہو سکتی ہے۔امریکن ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ ہائی وے اینڈ ٹرانسپورٹیشن آفیشلز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جم ٹائمن نے مینیسوٹا میں انٹر سٹیٹ 35W پل کے معاملے کا حوالہ دیا، جو 2007 میں دریائے مسیسیپی میں گر گیا تھا۔ نیا اسپین 14 ماہ سے بھی کم عرصے میں مکمل ہوا۔