vosa.tv
Voice of South Asia!

والدہ محترمہ کے انتقال پر علاؤ الدین چودھری کو صدمہ

0

نیویارک:نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت علاؤ الدین چودھری( مٹھو بھائی) اور صلاح الدین چودھری ( یوکے والے) کی والدہ محترمہ امتل حفیظ77سال کی عمر میں علالت کے باعث ہفتہ کے روز انتقال کر گئیں ہیں ۔مرحومہ کافی عرصہ سے علیل تھیں اور بروکلین کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔مرحومہ کا جسد خاکی الریان مسلم فیونرل سروسز میں منتقل کردیا گیا۔مرحومہ کی نمازہ جنازہ وتدفین کا فیصلہ دیگر بچوں کے امریکہ پہنچنے پر کیا جائے گا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بروز پیر نماز جنازہ مکی مسجد میں ادا کی جائے گی۔مرحومہ نے دو بیٹوں اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی نے علاؤ الدین چودھری(مٹھو بھائی) سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.