vosa.tv
Voice of South Asia!

  میئر ایرک ایڈمز کا خواتین سے متعلق کلینکس کھولنے کا اعلان

0

کلینکس میں خواتین کو نشے سے بچاو  اور زچگی شرح اموات پر قابو پانے کے اقدامات ہوں گے

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے وومن فارورڈ پلان کے تحت آٹھ ملین ڈالر کی لاگت سے  مخصوص  کلینکس کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔یہ کلینکس حاملہ خواتین کو شراب نوشی اور منشیات کے استعمال سے بچنے کی ترغیب دینے اور سیاہ فام خواتین میں بچوں کی دورانِ پیدائش اموات میں کمی لانے  کے لیے کام کریں گے۔میئر ایرک ایڈمز نے اپنی انتظامیہ کے 43 ملین ڈالر کے صنفی مساوات کے منصوبے کے حصے کے طور پر ایک ایسےکلینک کے قیام  کا اعلان کیا ہے جہاں  دوران  زچگی شرح اموات پر قابو پانے اور اوپیئڈ سے ہونے والی اموات  کے لئے روک تھام کی تربیت فراہم کی جا سکے گی۔اس منصوبے کے تحت فیملی سبسٹنس یوز ڈس آرڈر کلینک قائم کیا جائے گا،جو 2026 میں برونکس کے علاقے میں قائم ہوگا جہاں سالانہ تقریباً 200 خاندانوں کو سہولیات فراہم کی جائینگی،یہ کلینک ایسی حاملہ خواتین کو تربیت دے گا جو شراب نوشی ، تمباکو اور دیگر منشیات پر انحصار کرتی ہیں۔اس منصوبے کا مقصد سیاہ فام خواتین میں زچگی کی شرح اموات کو 2030 تک 10 فیصد کم کرنا اور افیون سے ہونے والی اموات کو 25 فیصد تک کم کرنا ہے،یہ کلینک صحت مند پیدائش،بعد از پیدائش کے دوبارہ  حاملہ ہونے کے امکانات اور اثرات کو کم کر نے کے لئے بھی آگاہی فراہم کرے گا، مئیر ایڈمز کا کہنا ہے کہ یہ نیویارک شہر اور پورے ملک میں خواتین کی صحت کے لیے ایک نازک لمحہ ہے،نشہ اور نشے کے استعمال کی خرابی امتیازی سلوک نہیں کرتی لیکن اسکا زیادہ مقدارمیں  استعمال نیویارک شہر میں حاملہ خواتین میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہے، جو نہ صرف نئے والدین بلکہ ان کے خاندان اور پیاروں کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.