بالٹی مور پل ٹوٹنے کے بعد ریسکیو کا عمل جاری
پل کنٹیہنر جہاز کے ٹکرانے سے ٹوٹا اور کئی گاڑیاں دریا میں گر گئیں
مقامی ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ پل گرنے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔بالٹی مور پل کنٹینر جہاز کے ٹکرانے کے بعد ٹوٹ گیا اور ایک حصہ دریا میں گر گیا، جس سے کئی گاڑیاں دریا میں گر گئیں۔جب جہاز ٹکرایا تو سڑک کئی جگہوں سے ٹوٹ گئی اور پانی میں ڈوب گئی، سوشل میڈیا پر ویڈیو کے مطابق واقعہ کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی اور وہ ڈوبتا دکھائی دیا اور امدادی کارکن پانی میں لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔بالٹی مور فائر ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن کیون کارٹ رائٹ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ ایک سنگین ایمرجنسی ہے۔ "ابھی ہماری توجہ ان لوگوں کو بچانے کی طرف ہے کہ انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کی تلاش کر رہے تھے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پانی میں ہیں، حالانکہ انہوں نے کہا کہ یہ جاننا ابھی قبل از وقت ہے کہ کتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔یہ پل 1977 میں کھولا گیا تھا جو دریائے پاٹاپسکو پر پھیلا ہوا ہے