vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں ایک روزہ  مسلم لائیٹ اور سحور فیسٹول اختتام پذیر

0

سخت سردی کے باجود ہزاروں مسلمان اکھٹے ہوئے،اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ہمراہ سحری کا لطف اٹھایا

نیویارک(نمائندہ  خصوصی)نیویارک میں حلال گائیڈ  کے زیر اہتمام  ایک روزہ پہلا مسلم  لائیٹ اور سحور فیسٹول رونقیں  بکھرینے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ہزاروں افراد  نے ایک ساتھ سحری کی۔تفصیلات کے مطابق حلال گائیڈ  نے ایک نئے آئیڈیے کے ساتھ لانگ آئی لینڈ میں ناساؤ کمیونٹی کالج میں اپنی نوعیت کا پہلا مسلم  لائیٹ اور دوسرا سالانہ سحور فیسٹول سجایا۔لائٹنگ فیسٹول میں اسماءِ حسنیٰ  کے ساتھ ساتھ تہذیب و ثقافتی ورثے سے سجے مختلف مقامات اسلامی تاریخ کی بھرپور عکاسی کررہے تھے۔حلال گائیڈ کے رضا دستگیر اور ناساؤ کاونٹی میں ایشین  کمیونٹی افیئرز کے  ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عون نقوی کا کہنا تھا کہ  مسلمانوں کو  اکھٹا کرنا بہت ضروری ہے،ہم نے کوشش کی ہے افطاری کے بعد اب سحری پر بھی کمیونٹی کو ایک جگہ جمع کریں۔کھانے پینے کی اشیاء کے مختلف اسٹالز  لگے ،فضاء میں بار بی کیو کی  خوشبو  پھیلی تو بچے،بوڑھے اور نوجوان سب ہی کھنچے چلے آئے۔فیسٹول میں منفرد و دیدہ زیب مشرقی  ملبوسات،پنجابی ثقافت کی عکاسی کرتے کھسے اور مختلف ڈیزائن  کے سینڈلز بھی وجہ کا مرکز رہے ۔نہ صرف پاکستانی بلکہ بنگلہ دیشی،انڈین،عربی اور ترکش کمیونٹی سمیت تمام ہی ممالک کے مسلمان اکھٹے ہوئے اور اپنی اپنی فیملی کے ساتھ سحری کا لطف اٹھایا۔فیسٹول کا آغاز نمازِ عشاء اور تراویح کی ادائیگی کے ساتھ کیاگیاتھا۔فیسٹول کی رونق سحر تک برقرار رہی اور نمازِ فجر کے ساتھ یہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.