سعودیہ کا فلسطین کیلئے امدادی ادارے کو 40 ملین ڈالر امداد کا اعلان
سعودی عرب نے فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کو 40 ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان کردیا۔سعودی امدادی ادارے کنگ سلمان ہیومینٹیرین اینڈ ریلیف سینٹر نے اعلان کیا ہےکہ وہ غزہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے لیے کھانا اور 20 ہزار فیملیز کے لیے ٹینٹ فراہم کرے گا۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان اقوام متحدہ کی ایجنسی کو فنڈز کی کمی پیش آنے کے بعد کیا گیا ہے جب کہ کئی مغربی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کی فنڈنگ روک دی گئی ہے۔ کئی عالمی امدادی گروپوں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں یورپی ملکوں سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارہ برائے فلسطین کے لیے امداد بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔