vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز نے فیڈرل گرانٹ کا اعلان کردیا

0

میئر کا مزید کہنا ہے کہ 180 الیکٹرک اسکول بسوں کو شامل کیا جائے گا

میئر ایڈمز نے بپارٹیزن انفراسٹرکچر قانون سے وصول کردہ $77 ملین فیڈرل گرانٹ کا اعلان  کرتے ہوئے بتایا کہ نیو یارک شہر میں جلد اسکول کے طالبعلموں کے لئے الیکٹرک بسز متعارف کروا دی جائیں گی۔ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ فیڈرل سے ملنے والی  گرانٹ سے الیکٹرک بس فلیٹ اور چارجرز کا انتظام کیا جائے گا جو امریکہ میں سب سے بڑے چارجنگ ڈیپو میں سے ایک ہوگا اور ہر سال 7,000 سے زیادہ گاڑیوں کو ری چارج کرے گا۔ پریس کانفرنس میں مئیر ایڈمز کا کہنا تھا یہ شروعات گندے ڈیزل اسکول بسوں کو صاف الیکٹرک بسز سے تبدیل کرنے سے ہوگی، کیونکہ جب طلباء نیو یارک شہر کی پیلی اسکول بسوں میں قدم رکھتے ہیں، تو وہ مستقبل میں قدم رکھتے ہیں۔ اور یہ ایک صحت مند مستقبل ہونا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ 77 ملین ڈالرز کی گرانٹ ہمیں سڑکوں پر مزید الیکٹرک گاڑیوں کو شامل کرنے اور ہزاروں پاؤنڈ زکی کاربن ڈائی آکسائیڈ  کو باہر نکالنے میں مدد دے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.