vosa.tv
Voice of South Asia!

نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر نیویارک پولیس کے دو افسران گرفتار

0

نیو یارک پولیس نے شہری حکومت کے دو پولیس افسران کو گرفتار کرلیا اور شہر میں مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لئے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کرلی۔  نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 49 کے عملے نے شہری حکومت کے 35 سالہ   آف ڈیوٹی ملازم کو شراب نوشی کے بعد  سانس کے ٹیسٹ نہ کروانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 23 کے عملے نے شہری حکومت کے  26 سالہ آف ڈیوٹی  این وائے پی ڈی آفیسر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر  حد سے زیادہ شراب نوشی کر کے  ڈرائیونگ کرنے  کا  الزام ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 25 کی حدود میں 132 ایسٹ اسٹریٹ میڈیسن ایوینیو پر  گھر سے  47 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔  مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 46 کی حدود میں  2311 موڑیس ایوینیو پر  47 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 78 کی حدود میں77 4th ایوینیو پر دو 19 سالہ  لڑکیوں  پر حملہ کرنے کی اطلاع ملی۔ ایک کی حالت خطرے سے باہر ہے دوسری لڑکی کی موت ہوگئی۔ مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 67 کے عملے نے 16 مارچ کو کلارکسن ایوینیو پر 61 سالہ شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں 30 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ حملے میں 61 سالہ شخص کی موت ہوگئی تھی۔ نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 48 کا عملہ 2362 ویبسٹر ایوینیو پر 35 سالہ شخص سے چاقو  کے زور پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ یکم جنوری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 106 اور 102 کا عملہ مختلف ڈکیتیوں کی  واردات میں ملوث ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ دونوں واقعات 7 مارچ کو پیش آئے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 107 کا عملہ 160th 76-07اسٹریٹ پر 26 سالہ شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں ملم کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 12 مارچ کو پیش آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.