vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت میں گوگل پر سیاسی اشتہارات کے اخراجات میں 9 گنا اضافہ

0

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں گوگل پر دیے گئے سیاسی اشتہارات کے تین ماہ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سترہ  مارچ تک سو کروڑ روپے کے اشتہارات دیے جا چکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 30.9 کروڑ روپے کے اشتہار بھارتیہ جنتا پارٹی نے دیے ہیں۔گزشتہ چند مہینوں میں گوگل کے ذریعے اشتہارات پر سیاسی جماعتوں کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔بزنس اسٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق، خصوصی طور پر سیاسی اشتہارات کے طور پر ٹیگ کیے گئے اشتہار پر تین ماہ کا خرچ رواں مارچ کے مہینے میں اب تک تقریباً 100 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے، جو مارچ 2023 میں خرچ کیے گئے 11 کروڑ روپے سے نو گنا زیادہ ہے۔یہ اعداد و شمار 17 مارچ 2024 تک کے ہیں۔گوگل کے مطابق، انتخابی اشتہارات وہ ہوتے ہیں جو کسی سیاسی پارٹی، پارٹی کے ممبر یا لوک سبھا یا قانون ساز اسمبلی کے ممبر کے ذریعے دکھائے یا چلائے جاتے ہیں۔گوگل پر سیاسی اشتہارات کا ڈیٹا کلیکشن 2019 میں شروع ہوا تھا۔ اشتہارات پر مسلسل تین ماہ کا خرچ سب سے زیادہ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.