vosa.tv
Voice of South Asia!

وزیرستان حملے میں شہید افسران کی نماز جنازہ ادا، صدر اور آرمی چیف بھی شریک

0

میر علی کے پی کے میں دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید اور کیپٹن محمد احمد بدر شہید نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں صدر مملکت صدر آصف علی زرداری، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، اعلیٰ حاضر سروس فوجی اور سول افسران کے ساتھ  شہدا کے لواحقین اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہداء کے لواحقین سے کہا کہ یہ عظیم قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کے غیرمتزلزل عزم کی ناقابل فراموش مثال ہےصدر نے کہا کہ پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہےشہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچائی گئی ہیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.