نیو یارک پولیس نے شہر میں مختلف جرائم کی واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش کیلئے تصاویر جاری کردیں
نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 52 کا عملہ 3555 بین برج ایوینیو پر 2 آن ڈیوٹی پولیس افسران پر حملہ کرنے کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 14 مارچ کو پیش آیا۔
نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 75 کا عملہ 11112 فلیٹ لینڈز ایوینیو پر 51 سالہ شخص کواسلحے کے زور پر لوٹنے کے الزام میں ملزم کی تلاش ہے۔ واقعہ 22 فروری کو پیش آیا۔
نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 73 کی حدود میں1275 ہیرکیمیر اسٹریٹ پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے 28 سالہ شخص کو قتل کردیا ۔ پولیس نے ملزم کی شناخت کیلئے تصاویر جاری کردیں۔ واقعہ 24 جنوری کو پیش آیا۔
نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 109 کا عملہ 62 اور 29 ایوینیو پر 10700$ مالیت کی چوری کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعات 26 اور 29 فروری کو رونما ہوئے۔