اسٹیٹ آف نیوجرسی کے زیر اہتمام ٹرینٹن میں افطار پارٹی کا اہتمام
نیو جرسی ٹرینٹن وار میموریل میں افطار کی میزبانی اٹارنی جنرل میتھیو جے پلاٹکن نے کی ۔شرکاء سے خطاب میں اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ آف لاء اینڈ پبلک سیفٹی میں ہماری پہلی افطار کی میزبانی کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں، انہوں نے شرکاء کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ریاست میں مسلم مخالف تعصب کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔افطار ڈنر میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پولیس آفیسرزکی نمائندہ تنظیم مسلم آفیسر سوسائٹی کے پریذیڈنٹ عدیل رانا سمیت مسلم آفیسر سوسائٹی کے ارکان ، ان کے اہل خانہ اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کے علاوہ امریکن آفیشلز نے بھی شرکت کی ۔افطاری کے موقع پر مغرب کی اذان دی گئی اور با جماعت نماز ادا کی گئی۔تقریب میں مسلم امریکن پولیس آفیسر زکی جانب سے ماہ رمضان کی مبارکبا دی گئی جبکہ نیوجرسی پولیس کے اعلی حکام نے مسلم کمیونٹی کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی۔