جرمنی میں پاکستانی فیملی پر چاقو سے حملہ، ایک شخص جاں بحق
جرمنی میں مقیم پاکستانی فیملی پر گھر میں گھس کر نفسیاتی مریض نے چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ فہیم الدین جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک واقعہ جرمنی کی جنوبی ریاست بادن ورٹمبرگ کے شہر اولم میں پیش آیا۔نفسیاتی مریض کے چاقو سے حملے میں اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی زخمی ہوگئیں۔ مقتول کی دو بیٹیاں گھر میں چھپ جانے کی وجہ سے محفوظ رہیں۔رپورٹ کے مطابق حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے موقع پر ہی مارا گیا۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول فہیم الدین کی میت اتوار کی شب کراچی لائی جائے گی۔