دوبارہ صدر منتخب ہوا تو کیپیٹل ہل حملے میں گرفتار افراد کو رہا کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ نے اپنی سماجی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگر وہ دوبارہ صدر کے عہدے پر منتخب ہوئے تو ان کا پہلا اقدام امریکا اور میکسیکو کے درمیان سرحد کو بند کرنا ہوگا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ 6 جنوری 2021 کے کیپٹل حملے کے نتیجے میں جیل میں قید یرغمالیوں کو رہا کر دیں گے۔ نومبر 2020 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی جیت کو چیلنج کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو واشنگٹن کی طرف مارچ کرنے پر اکسایا تھا۔جس کے بعد ان کے ہزاروں حامیوں نے 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل کی عمارت پر اُس وقت دھاوا بولا، جب کانگریس میں جو بائیڈن کی فتح کی توثیق کے لیے اجلاس جاری تھا۔اس حملے کے بعد گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے محکمہ انصاف کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق تب سے لے کر اب تک کے 38 مہینوں میں لگ بھگ ایک ہزار 358 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے