وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
وزارت اطلاعات میں اپنے دفتر آمد پر وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد سمیت وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران نے وفاقی وزیر کا خیرمقدم کیا ایوان صدر میں بحیثیت وفاقی وزیر حلف اٹھانے کے بعد آج انہوں نے وزارت اطلاعات میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافی برادری کے لیے کھلے رہیں گے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دینے اور حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہےوفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے میڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے