vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک:کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن نے کونی آئی لینڈ ایونیو کو روشنیوں سے سجا دیا

0

کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن نے نیو یارک بروکلین کے علاقے میں کونی آئی لینڈ ایوینیو رمضان المبارک کی مناسبت سے روشنیوں سے سجا دیا، لٹل پاکستان چاند ستاروں کے ساتھ ہیپی رمضان کے سائینز سے جگمگا اٹھا۔رمضان المبارک کی با برکت ساعتوں کو مزید پر نور بنانے کے لئے امریکی ریاست نیو یارک کے علاقے لٹل پاکستان کونی آئی لینڈ ایوینیو  کو کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن  نے روشنیوں سے سجا دیا۔کوپو کے زیر اہتمام کونی آئی لینڈ ایوینیو پر  رمضان لائٹس سیریمنی کا اہتمام کیا گیا،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔بعد ازاں بارگاہ رسالت میں نعت رسول  مقبول پیش کی گئی۔تقریب میں امریکی آفیشلز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر کوپو کے سربراہ محمد رضوی نے  کہا کہ ہم سب رمضان کے اس خاص مہینے کی اہمیت سے واقف ہیں اور  ہم چاہتے ہیں کہ دیگر کمیونٹیز کو ہماے مذہب اور روایات سے متعلق آگاہی ملے۔تقریب میں شریک  نیویارک سٹی پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز  نے رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  آپ سب کے ساتھ بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے، ہم دنیا میں ہر ایک کے لیے دعا کرتے ہیں، جن چیزوں سے لوگ گزر رہے ہیں انکے لئے آسانی ہو اور فلسطین میں بھی جلد جنگ بندی ہو اوریہ خوفناک صورتحال جلد اختتام کو پہنچے۔تقریب میں شریک  عالم دین علامہ سخاوت سندرالوی کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر خدا نے انسانوں کو محبت کے لئے پیدا کیا ہے ہمیں اسکی عبادت کرنا ہے اور عبادات کا مہینہ شروع ہو چکا ہے لہذا ہمیں اس مہینے میں محبت اور ہم آہنگی کا درس دینا ہے ۔تقریب میں  امریکی آفیشلز اور یہودی کمیونٹی کی نمائندہ خاتون اور دیگر  نے بھی شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ یہاں آکر بہت اچھا لگا، بھائی چارگی کے لئے ضروری ہے کہ مذہبی ہم آہنگی اور  رواداری کو فراغ دیا جائے۔ازان مغرب کے ساتھ ہی افطار کیا گیا۔لائٹنگ سیریمنی کے شرکاء کا کہنا تھاکوپو کی جانب سے کیا جانیوالا یہ ایک  ایسا اقدام ہے جس کی بہت ضرورت تھی  اور یہ دیگر مذاہب کے افراد کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرنے کا منفرد طریقہ ہے ، لوگوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اظہار مسرت کیا۔تقریب کے اختتام پر بٹن دبا کر سجائی گئی روشنیوں کو منور کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.