پاکستانی فلم ’جامن کا درخت‘ نے ایک اور بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا
وینکوور انٹرنیشنل مووی ایوارڈز میں پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ نے’بیسٹ ہیومن رائٹس شارٹ فلم‘ کا ایوارڈ جیت لیا۔فلم کے ہدایتکار رافع راشدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وینکوور انٹرنیشنل مووی ایوارڈز میں کامیابی حاصل کرنے پر فلم کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہم نے وینکوور انٹرنیشنل مووی ایوارڈز میں’بیسٹ ہیومین رائٹس شارٹ فلم‘ کی کیٹیگری میں ایوارڈ جیتا ہے اور یہ اس فلم کا تیسرا بین الاقوامی ایوارڈ ہے۔رافع راشدی نے لکھا کہ فیوچر آف فلم ایوارڈز، یوگوسلاویہ اور ایتھنز انٹرنیشنل آرٹ فلم فیسٹیول میں بھی اس فلم کی نامزدگی موجود ہے۔اس فلم کی کہانی بی گل نے لکھی ہے جو کہ میاں بیوی کے تعلقات اور گھریلو تشدد پر مبنی ہے جبکہ اسے پروڈیوس فیصل کپاڈیا نے کیا ہے۔اس فلم کی کاسٹ میں عدنان صدیقی کے علاوہ ماہا طاہرانی اور فوزیہ امن بھی شامل ہیں۔