vosa.tv
Voice of South Asia!

ہریتھک روشن کی نئی ایکشن فلم’وار 2‘ کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

0

بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن نے اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم ’وار 2‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے اور انہوں نے شوٹنگ کیلئے 55 سے 60 دن مختص کیے ہیں۔فلم کی زیادہ تر شوٹنگ ممبئی کے اسٹوڈیوز میں کی جائے گی اور یش راج فلمز کی جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے اس میں وقت بھی کم لگے گا۔جونیئر این ٹی آر اپریل میں شوٹنگ کا آغاز کریں گے اور انہیں ہریتھک کے ساتھ 25 سے 30 دن شوٹنگ کا موقع ملے گا۔وار 2‘ سال 2025 میں 14 اگست کو ریلیز ہوگی جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز فروری 2024 سے ہوگیا ہے۔میگا ایکشن اور تھرلر فلم کیلئے کیارا ایڈوانی کو خاتون کے مرکزی کردار کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے۔’وار‘ سیکوئیل میں انڈسٹری کے بڑے سپر اسٹاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.